محفل محفل سناٹے ہیںدرد کی گونج پہ کان دھرے ہیں
دل تھا شور تھا ہنگامے تھےیارو ہم بھی تم جیسے ہیں
موج ہوا میں آگ بھری ہےبہتے دریا کھول اٹھے ہیں
ارمانوں کے نرم شگوفےشاخوں کے ہمراہ جلے ہیں
یہ جو ڈھیر ہیں یہ جو کھنڈر ہیںماضی کی گلیاں کوچے ہیں
جن کو دیکھنا بس میں نہیں تھاایسے بھی منظر دیکھے ہیں
کون دلوں پر دستک دے گایادوں نے دم سادھ لیے ہیں
— احمد راہی
Mehfil mehfil sannate hainDard ki goonj pe kaan dhare hain
Dil tha shor tha hangame theYaro hum bhi tum jaise hain
Mauj-e-hawa mein aag bhari haiBehte darya khol uthe hain
Armanon ke narm shagofeShaakhon ke hamrah jale hain
Yeh jo dher hain yeh jo khandar hainMaazi ki galiyan kooche hain
Jin ko dekhna bas mein nahin thaAise bhi manzar dekhe hain
Kaun dilon par dastak de gaYaadon ne dam saadh liye hain
فرہنگ
تشریح
اس غزل میں محفلوں کے سناٹے اور ماضی کی یادوں کا دکھ بیان کیا گیا ہے۔ شاعر درد کی گونج پر کان دھرے ہوئے ہے اور گزرے ہنگاموں کو یاد کرتا ہے۔ ایک نمایاں شعر میں وہ کہتا ہے کہ ارمانوں کے نرم شگوفے شاخوں کے ساتھ جل گئے، یعنی امیدیں اور آرزوئیں ختم ہو گئیں۔ لہجہ افسردہ اور حسرت آمیز ہے، اور آخر میں یادوں کے دم سادھ لینے سے خاموشی اور بے بسی کا احساس گہرا ہو جاتا ہے۔