غزل 7 اشعار

قیام دیر و طواف حرم نہیں کرتے

Qiam-e-dair-o-tawaf-e-haram nahin karte

قیام دیر و طواف حرم نہیں کرتےزمانہ ساز تو کرتے ہیں ہم نہیں کرتے

تمہاری زلف کو سلجھائیں گے وہ دیوانےجو اپنے چاک گریباں کا غم نہیں کرتے

اتر چکا ہے رگ و پے میں زہر غم پھر بھیبہ پاس‌ عہد وفا چشم نم نہیں کرتے

یہ اپنا دل ہے کہ اس حال میں بھی زندہ ہیںستم کچھ اہل ستم ہم پہ کم نہیں کرتے

گرفتہ دل ہیں بتان حرم کہ اب شاعرنشاط‌ و عیش کے ساماں بہم نہیں کرتے

سنا رہے ہیں جہاں کو حدیث دار و رسنحکایت قد و گیسو رقم نہیں کرتے

وہ آستان شہی ہو کہ آستانۂ دوستیہ اب کہیں سر تسلیم خم نہیں کرتے

— احمد راہی

فرہنگ

قیام دیر — مندر میں ٹھہرنا، بت خانے میں رہنا
زمانہ ساز — وقت کے مطابق چلنے والا، مفاد پرست
چاک گریباں — گریبان کا پھٹنا، جنون یا غم کی علامت

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ثابت قدمی، عشق کی وفا اور ظلم کے سامنے سر نہ جھکانے کے جذبے کو بیان کیا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ زمانہ ساز لوگ ہی دیر و حرم کے چکر لگاتے ہیں، جبکہ اہلِ دل ایسا نہیں کرتے۔ لہجہ خود داری اور پرعزم ہے، اور غمِ جاں کے باوجود وفا کا بھرم قائم رکھنے کا اظہار ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ شاہی آستان ہو یا دوست کا آستانہ، وہ کہیں بھی سرِ تسلیم خم نہیں کرتا۔