اے سائبان گیسوئے خم دار الوداع
پھر ہم ہیں اور سایۂ دیوار الوداع
اس خامشیٔ قلب کی تخلیق کن فکاں
اے کائنات کاکل و رخسار الوداع
کرنی ہیں پھر تلاش زلیخا نگاہیاں
یوسف کو پھر ہے مصر کا بازار الوداع
بھٹکے گا دل کے دشت میں یادوں کا قافلہ
اس قافلے کی قافلہ سالار الوداع
کچھ اور ہو رہی ہیں معطر خموشیاں
خوشبو بہ دوش نرمیٔ گفتار الوداع
کھلتی ہے آج تجھ سے مراسم کی ریسماں
آزاد ہو رہا ہے گرفتار الوداع
امیر امام
Ay saiban-e-gesoo-e-kham-daar alvidaa
Phir ham hain aur saya-e-deewar alvidaa
Is khamoshi-e-qalb ki takhleeq kun fikaan
Ay kainat-e-kakul-o-rukhsar alvidaa
Karni hain phir talaash zulaikha nigahiyan
Yousuf ko phir hai Misr ka bazaar alvidaa
Bhatke ga dil ke dasht mein yaadon ka qaafila
Us qaafle ki qaafila salaar alvidaa
Kuchh aur ho rahi hain mo'attar khamoshiyan
Khushboo ba-dosh narmi-e-guftaar alvidaa
Khulti hai aaj tujh se marasim ki resmaan
Azad ho raha hai giraftaar alvidaa
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں