وہ اک پیڑ جو اس علاقے کی سب سے بڑی شخصیت تھا
اپنے چاروں طرف کے مکانوں کو جس نے
تھام کر انگلی چلنا سکھایا
اسے سب خبر تھی
کہ کس گھر میں کس کی لڑائی ہوئی ہے
مگر چپ رہا
اور ہر گھر کے ہر راز کو اس نے سب سے چھپایا
کچی دیواریں اکثر
کوٹھری کی شکایت جو کرتی تھیں اس سے
تو ان کو بٹھا کر
پیار سے مسکرا کر
ذرا ڈانٹتا تھا
صدر دروازوں کا
سارے دالانوں سے فاصلہ تھا مگر
چند جھونکوں سے وہ فاصلہ پاٹتا تھا
وہی پیڑ اب سر جھکائے کھڑا ہے
کچی دیواروں کے چھوٹے چھوٹے مکاں
پکی اینٹوں کے دو منزلے ہو گئے ہیں
پیڑ خاموش ہے
وہ مکاں اس کے حصے کی دھوپوں کو گھیرے کھڑے ہیں
امیر امام
Woh ek ped jo is ilaqe ki sab se badi shakhsiyat tha
Apne chaaron taraf ke makaanon ko jis ne
Thaam kar ungli chalna sikhaya
Use sab khabar thi
Ke kis ghar mein kis ki ladaai hui hai
Magar chup raha
Aur har ghar ke har raaz ko us ne sab se chhupaya
Kacchi deewaarein aksar
Kothri ki shikayat jo karti thin us se
To un ko bitha kar
Pyaar se muskura kar
Zara daantta tha
Sadar darwazon ka
Saare dalaanon se faasla tha magar
Chand jhonkon se woh faasla paatta tha
Wahi ped ab sar jhukaye khada hai
Kacchi deewaron ke chhote chhote makaan
Pakki eenton ke do manzile ho gaye hain
Ped khamosh hai
Woh makaan us ke hisse ki dhoopon ko ghere khade hain
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں