بادل جو ایک یاد کا چھایا خوشی ہوئی
بارش میں اس کی خوب نہایا خوشی ہوئی
ہنسنا پڑا وہاں بھی ہے اس بات کا ملال
مدت کے بعد دل جو بھر آیا خوشی ہوئی
درپیش معرکہ تھا خموشی کی فوج سے
آنکھوں نے جم کے شور مچایا خوشی ہوئی
اک اور کتاب ختم کی پھر اس کو پھاڑ کر
کاغذ کا اک جہاز بنایا خوشی ہوئی
تم سا اک اور شخص بچھڑنے کے بعد پھر
تم سا اک اور شخص جو پایا خوشی ہوئی
اپنا یہ شعر بھول چکا تھا کبھی کا میں
تم نے جو آج یاد دلایا خوشی ہوئی
امیر امام
Badal jo ek yaad ka chhāya khushi hui
Baarish mein us ki khoob nahāya khushi hui
Hansna paṛa wahan bhi hai is baat ka malāl
Muddat ke baad dil jo bhar aaya khushi hui
Darpesh maarka tha khamoshi ki fauj se
Aankhon ne jam ke shor machāya khushi hui
Ik aur kitaab khatm ki phir us ko phaad kar
Kaaghaz ka ik jahāz banāya khushi hui
Tum sa ik aur shakhs bichhaṛne ke baad phir
Tum sa ik aur shakhs jo paaya khushi hui
Apna ye sher bhool chuka tha kabhi ka main
Tum ne jo aaj yaad dilaya khushi hui
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں