امیر امام — شاعر کی تصویر

بہت مخمور ہوتا جا رہا ہوں — امیر امام

شاعر

تعارف شاعری

بہت مخمور ہوتا جا رہا ہوں

بہت مخمور ہوتا جا رہا ہوں
میں اب بھرپور ہوتا جا رہا ہوں
میں چکنا چور ہو پایا نہ اب تک
میں چکنا چور ہوتا جا رہا ہوں
کہا اک زخم نے یہ مسکرا کر
میں اب ناسور ہوتا جا رہا ہوں
اٹھا دو آج پھر محفل سے اپنی
بہت مغرور ہوتا جا رہا ہوں
قریب آیا ہوں اتنا عرض کرنے
میں تم سے دور ہوتا جا رہا ہوں
مری مٹی کو شکوہ ہے یہ مجھ سے
سراپا نور ہوتا جا رہا ہوں
مرے خوابوں پہ گھوڑے دوڑتے ہیں
شب عاشور ہوتا جا رہا ہوں

Bahut makhmoor hota jaa raha hoon

Bahut makhmoor hota jaa raha hoon
Maiñ ab bharpoor hota jaa raha hoon
Maiñ chikna choor ho paaya na ab tak
Maiñ chikna choor hota jaa raha hoon
Kaha ek zakhm ne yeh muskura kar
Maiñ ab naasoor hota jaa raha hoon
Uṭha do aaj phir mehfil se apni
Bahut maghroor hota jaa raha hoon
Qareeb aaya hoon itna arz karne
Maiñ tum se door hota jaa raha hoon
Meri miṭṭi ko shikwa hai yeh mujh se
Sarapa noor hota jaa raha hoon
Mere khwaboñ pe ghoṛe dauṛte hain
Shab-e-Aashoor hota jaa raha hoon

شاعر کے بارے میں

امیر امام

امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام