دوپہر میں بھی وہی شمع جلائے ہوئے دن
اپنے کاندھوں پہ شب ہجر اٹھائے ہوئے دن
تم سے بچھڑے تھے تو دیوار کی مانند تھی رات
اور پھر بس اسی مہتاب کے سائے ہوئے دن
ہوتا جاتا ہوں میں سورج کی تمازت کے قریب
ایک مہتاب کو سینے میں چھپائے ہوئے دن
میرے ماضی تری خوراک ہوا چاہتے ہیں
دل کی گلک میں رکھے ہیں جو بچائے ہوئے دن
دھوپ ہے تیز پسینے میں شرابور ہیں اب
وہ جو تھے چاندنی راتوں میں نہائے ہوئے دن
امیر امام
Dopahar mein bhi wohi shama jalaye hue din
Apne kandhon pe shab-e-hijr uthaye hue din
Tum se bichhde the to deewar ki manind thi raat
Aur phir bas usi mahtab ke saaye hue din
Hota jaata hun main suraj ki tamazat ke qareeb
Ek mahtab ko seene mein chhupaye hue din
Mere maazi teri khurak hua chahte hain
Dil ki gullak mein rakhe hain jo bachaye hue din
Dhoop hai tez paseene mein sharaboor hain ab
Woh jo the chandni raaton mein nahaye hue din
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں