امیر امام — شاعر کی تصویر

ایک بے رنگ نظارہ بھی تو جا سکتا تھا — امیر امام

شاعر

تعارف شاعری

ایک بے رنگ نظارہ بھی تو جا سکتا تھا

ایک بے رنگ نظارہ بھی تو جا سکتا تھا
میں ان آنکھوں میں اتارا بھی تو جا سکتا تھا
مجھ سے شکوہ کہ پلٹ کر نہیں دیکھا میں نے
مجھے اک بار پکارا بھی تو جا سکتا تھا
چلو دنیا کے سبب بات نہیں تھی ممکن
آنکھوں آنکھوں میں اشارہ بھی تو جا سکتا تھا
بکھرے بالوں پہ مرے طنز سے ہنسنے والے
میرے بالوں کو سنوارا بھی تو جا سکتا تھا
کیا ضروری ہے کہ ہر کھیل سدا تم جیتو
زندگی میں کبھی ہارا بھی تو جا سکتا تھا
بڑے ظالم ہو جدائی کی سزا دی مجھ کو
جان جاں جان سے مارا بھی تو جا سکتا تھا
اب سلگتی ہے ہتھیلی تو خیال آتا ہے
وہ بدن صرف نہارا بھی تو جا سکتا تھا

Ek be-rang nazaara bhi to ja sakta tha

Ek be-rang nazaara bhi to ja sakta tha
Main in aankhon mein utaara bhi to ja sakta tha
Mujh se shikwa ke palat kar nahin dekha main ne
Mujhe ik baar pukara bhi to ja sakta tha
Chalo duniya ke sabab baat nahin thi mumkin
Aankhon aankhon mein ishaara bhi to ja sakta tha
Bikhre baalon pe mere tanz se hansne wale
Mere baalon ko sanwaara bhi to ja sakta tha
Kya zaroori hai ke har khel sada tum jeeto
Zindagi mein kabhi haara bhi to ja sakta tha
Bade zaalim ho judai ki saza di mujh ko
Jaan-e-jaan jaan se maara bhi to ja sakta tha
Ab sulagti hai hatheli to khayal aata hai
Woh badan sirf nahaara bhi to ja sakta tha

شاعر کے بارے میں

امیر امام

امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام