ختم تم سے بھی اب گلہ کرنا
خیر جاؤ نہیں ملا کرنا
جاؤ پھولو یہ میرا سینہ ہے
اس کی آنکھوں میں اب کھلا کرنا
اک نئی یاد بن گیا یارو
ختم یادوں کا سلسلہ کرنا
قافلہ بن گئی تری خواہش
اور رخصت وہ قافلہ کرنا
امیر امام
Khatm tum se bhi ab gila karna
Khair jaao nahīñ mila karna
Jaao phoolon yeh mera seena hai
Is kī aankhoñ mein ab khila karna
Ek nayī yaad ban gaya yaaro
Khatm yaadoñ ka silsila karna
Qaafila ban gaī teri khwahish
Aur rukhsat woh qaafila karna
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں