امیر امام — شاعر کی تصویر

ماضی — امیر امام

شاعر

تعارف شاعری

ماضی

ہمارے گاؤں میں اک جگہ ایسی ہے
جہاں بارش کا پانی جمع ہو کر
دوسرے نیچے علاقوں سے
زیادہ وقت تک موجود رہتا ہے
سبب اس کا کسی کو بھی نہیں معلوم لیکن
بزرگ اتنا بتاتے ہیں
وہ کلو ہے نا کلو
یہاں پر سارا دن کپڑوں کو دھوتا تھا
یہاں تالاب ہوتا تھا

Maazi

Hamare gaon mein ik jagah aisi hai
Jahaan barish ka paani jama ho kar
Doosre neeche ilaaqon se
Ziyada waqt tak maujood rehta hai
Sabab is ka kisi ko bhi nahin maloom lekin
Buzurg itna batate hain
Woh Kallu hai na Kallu
Yahaan par saara din kapdon ko dhota tha
Yahaan talaab hota tha

شاعر کے بارے میں

امیر امام

امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام