امیر امام — شاعر کی تصویر

شور کے دریاؤں میں گہرا اترنا آ گیا — امیر امام

شاعر

تعارف شاعری

شور کے دریاؤں میں گہرا اترنا آ گیا

شور کے دریاؤں میں گہرا اترنا آ گیا
خامشی کو خامشی کی موت مرنا آ گیا
تیری پلکوں نے سکھایا گر کے اٹھ جانا ہمیں
تیری زلفوں سے بکھرنے پر سنورنا آ گیا
اس سے پہلے ہم کسی بھی خوف سے واقف نہ تھے
تجھ سے بچھڑے تو بچھڑ جانے سے ڈرنا آ گیا
رات تھی وہ پیاس کی شدت کہ جاں ہونٹھوں پہ تھی
وہ تو کہیے یاد ان ہونٹھوں کا جھرنا آ گیا
قہقہوں سے ہم مٹا دیتے تھے جس تصویر کو
اس کو ماتھے کی شکن بن کر ابھرنا آ گیا

Shor ke daryaon mein gehra utarna aa gaya

Shor ke daryaon mein gehra utarna aa gaya
Khamoshi ko khamoshi ki maut marna aa gaya
Teri palkon ne sikhaya gir ke uṭh jaana hamein
Teri zulfon se bikharne par sanwarna aa gaya
Is se pehle hum kisi bhi khauf se waaqif na the
Tujh se bichhaṛe to bichhaṛ jaane se darna aa gaya
Raat thi woh pyaas ki shiddat ke jaan honṭhon pe thi
Woh to kahiye yaad un honṭhon ka jharna aa gaya
Qahqahon se hum miṭa dete the jis tasveer ko
Us ko maathe ki shikan ban kar ubharna aa gaya

شاعر کے بارے میں

امیر امام

امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام