ستم یہی ہے کہ اب یہ ستم نہیں ہوتا
وہ عکس چاندنی راتوں میں ضم نہیں ہوتا
عجب نہیں کہ کوئی خواب پھر نکل آئے
مگر یہ آنکھ کا گوشہ کہ نم نہیں ہوتا
بڑھے جو عمر تو یہ رنج بڑھتا جاتا ہے
سوائے عمر کے کچھ بھی تو کم نہیں ہوتا
ہزار شکر خدائے فلک نشیں تیرا
یہ سر زمیں کے خداؤں سے خم نہیں ہوتا
تمہاری یاد تمہاری قسم نہیں آتی
تمہارا ذکر تمہاری قسم نہیں ہوتا
ترا بیان حد شاعری سے باہر ہے
امیر امامؔ تلک سے رقم نہیں ہوتا
امیر امام
Sitam yahī hai ke ab yeh sitam nahīñ hota
Woh aks chandni raatoñ mein zam nahīñ hota
Ajab nahīñ ke koī khwab phir nikal aaye
Magar yeh aankh ka gosha ke nam nahīñ hota
Baṛhe jo umr to yeh ranj baṛhta jata hai
Sivaye umr ke kuchh bhi to kam nahīñ hota
Hazaar shukr khudā-e-falak-nashīn tera
Yeh sar zamīn ke khudāoñ se kham nahīñ hota
Tumhari yaad tumhari qasam nahīñ aati
Tumhara zikr tumhari qasam nahīñ hota
Tera bayan had-e-shayari se bahar hai
Ameer Imam tak se raqam nahīñ hota
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں