وہ خیال آیا تو ہر لمحہ دوانہ ہو گیا
موسم تنہائی پھر کتنا سہانا ہو گیا
وہ شجر جو تم نے سینچا تھا پھر اس کی شاخ پر
اک پرندہ آ کے بیٹھا اور روانہ ہو گیا
صاف آتے ہیں نظر دنیا کے سارے عکس اب
تم سے بچھڑے ہیں تو دل آئینہ خانہ ہو گیا
خرچ کرتا ہی نہیں قارون غم ہوں دوستو
جمع آنکھوں میں مری کتنا خزانہ ہو گیا
ساتھ روزانہ مرے چلتا ہے بازو تھام کر
وہ جسے دیکھے ہوئے شاید زمانہ ہو گیا
امیر امام
Woh khayal aaya to har lamha deewaana ho gaya
Mausam-e-tanhāi phir kitna suhaana ho gaya
Woh shajar jo tum ne seencha tha phir us ki shaakh par
Ik parinda aa ke baitha aur rawāna ho gaya
Saaf aate hain nazar duniya ke saare aks ab
Tum se bichhaṛe hain to dil aaina-khāna ho gaya
Kharch karta hi nahin Qāroon-e-gham hoon dosto
Jama aankhon mein miri kitna khazāna ho gaya
Saath rozāna mere chalta hai baazu thaam kar
Woh jise dekhe hue shayad zamāna ho gaya
امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...
مکمل تعارف پڑھیں