امیر امام — شاعر کی تصویر

ذہن پر اترے عذابوں کی قسم کھاتے ہیں — امیر امام

شاعر

تعارف شاعری

ذہن پر اترے عذابوں کی قسم کھاتے ہیں

ذہن پر اترے عذابوں کی قسم کھاتے ہیں
ہم ہیں موجود کتابوں کی قسم کھاتے ہیں
وہ ہیں سبزہ انہیں زیبا ہے قسم پانی کی
ہم تو صحرا ہیں سرابوں کی قسم کھاتے ہیں
چاند تارے ہوں کہ آنکھوں میں چمکتے جگنو
رات بھر بس ترے خوابوں کی قسم کھاتے ہیں
مسجدیں دل کی اذانوں کی قسم کھاتی ہیں
دل کے مے خانے شرابوں کی قسم کھاتے ہیں
یہ الگ بات کہ خاروں سے گھرے ہیں لیکن
جب بھی کھاتے ہیں گلابوں کی قسم کھاتے ہیں

Zehn par utre azabon ki qasam khate hain

Zehn par utre azabon ki qasam khate hain
Hum hain maujood kitabon ki qasam khate hain
Woh hain sabza inhe'n zeba hai qasam paani ki
Hum toh sehra hain sarabon ki qasam khate hain
Chand taare hon ke aankhon mein chamakte jugnu
Raat bhar bas tere khwabon ki qasam khate hain
Masjidein dil ki azano'n ki qasam khati hain
Dil ke mai-khane sharabon ki qasam khate hain
Yeh alag baat ke kharon se ghira hain lekin
Jab bhi khate hain gulabon ki qasam khate hain

شاعر کے بارے میں

امیر امام

امیر امام معاصر اردو شاعری کے اُن اہم اور ممتاز شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے جدید اردو غزل کو ایک تازہ احساس، منفرد لہجہ اور فکری گہرائی عطا کی۔ وہ 30 جون 1984ء کو سنبھل، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی عمر ہی سے ادب اور شعر و سخن سے شغف رکھتے تھے، چنانچہ بعد ازاں انہوں نے انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انگریزی ادب کے وسیع مط...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام