چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں میں شہر کے
مضطرب دل کی تسلی کے لیے
آنے والے کل کے منصوبوں میں گم
چند انساں
چائے سپ کرتے ہوئے
پی رہے ہیں
سارے دن کی تلخیاں
اسعد بدایونی
Chhote chhote hotalon mein shahar ke
Muztarib dil ki tasalli ke liye
Aane wale kal ke mansoobon mein gum
Chand insaan
Chaaye sip karte hue
Pi rahe hain
Saare din ki talkhiyan
اسد بدایونی جدید اردو شاعری کے اہم، سنجیدہ اور معتبر شعرا میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، تہذیبی شعور اور علامتی اسلوب کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کا اصل نام اسعد احمد تھا جبکہ ادبی دنیا میں وہ اسد بدایونی کے نام سے معروف ہوئے۔ ان کا تعلق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے تاریخی و ادبی شہر بدایوں سے تھا، اسی نسبت سے...
مکمل تعارف پڑھیں