5 اشعار

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے

Rukh e zayba idhar nahin karta

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے

«جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے» حکیم ناصر کا کلام ہے، جسے ریبل نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہےسنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے

اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگینام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے

پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہومیں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے

اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہےتو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے

پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصرؔغم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

— حکیم ناصر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں