شاہین عباس — شاعر کی تصویر

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے — شاہین عباس

شاعر

تعارف شاعری

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے

جاگتے میں سلا دیا ہے مجھے
دل نے اتنا تھکا دیا ہے مجھے
شہر خاموش تیرے لحن کی خیر
تو نے لہجہ نیا دیا ہے مجھے
میری آنکھوں نے کھو دیا تھا جو خواب
تیری آنکھوں نے لا دیا ہے مجھے
کیسی گردش تھی کیسی لغزش تھی
خاک پر سے اٹھا دیا ہے مجھے
پہلے میں نے دیا گنوایا تھا
اب دیے نے گنوا دیا ہے مجھے
دشت و دریا نے مجھ سے مل مل کر
اپنے جیسا بنا دیا ہے مجھے
اس نے اک باغ میں بلایا ہے
اور دل کا پتہ دیا ہے مجھے

Jagte mein sula diya hai mujhe

Jagte mein sula diya hai mujhe
Dil ne itna thaka diya hai mujhe
Shehr-e-khamosh tere lahn ki khair
Tu ne lehja naya diya hai mujhe
Meri aankhon ne kho diya tha jo khwab
Teri aankhon ne la diya hai mujhe
Kaisi gardish thi kaisi laghzish thi
Khaak par se utha diya hai mujhe
Pehle main ne diya ganwaya tha
Ab diye ne ganwa diya hai mujhe
Dasht o darya ne mujh se mil mil kar
Apne jaisa bana diya hai mujhe
Us ne ek bagh mein bulaya hai
Aur dil ka pata diya hai mujhe

شاعر کے بارے میں

شاہین عباس

ِشاہین عباس 29 نومبر 1965 کو شیخوپورہ،  پنجاب میں پیدا ہوئے اور انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ  ٹیکنالوجی لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ وہ پیشے کے ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام