شاہین عباس — شاعر کی تصویر

کبھی کبھی مری حیرت بڑھا بھی دیتا ہے — شاہین عباس

شاعر

تعارف شاعری

کبھی کبھی مری حیرت بڑھا بھی دیتا ہے

کبھی کبھی مری حیرت بڑھا بھی دیتا ہے
کہ آئنہ مجھے تم سے ملا بھی دیتا ہے
خدا رکھے مرے سینے میں ہے جو روزن زخم
ضیا بھی دیتا ہے شب بھر ہوا بھی دیتا ہے
نظر رکھیں تو برابر رکھیں غم دل پر
یہ دل وگرنہ نظر سے گرا بھی دیتا ہے
ستارہ کھولتا ہے مجھ پہ میرا گھر سر شام
اور اک چراغ کا مجھ کو پتہ بھی دیتا ہے
برا ہوا کہ ہم آ بیٹھے سایۂ دل میں
خبر نہ تھی کہ یہ سایہ جلا بھی دیتا ہے

Kabhi kabhi miri hairat barha bhi deta hai

Kabhi kabhi miri hairat barha bhi deta hai
Ke aaina mujhe tum se mila bhi deta hai
Khuda rakhe mire sine mein hai jo rozan-e-zakhm
Ziya bhi deta hai shab bhar hava bhi deta hai
Nazar rakhein to barabar rakhein gham-e-dil par
Ye dil wagarna nazar se gira bhi deta hai
Sitara kholta hai mujh pe mera ghar sar-e-sham
Aur ek charagh ka mujh ko pata bhi deta hai
Bura hua ke hum aa baithe saya-e-dil mein
Khabar na thi ke ye saya jala bhi deta hai

شاعر کے بارے میں

شاہین عباس

ِشاہیں عباس اردو کے معروف معاصر شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی فکری گہرائی، منفرد اسلوب اور سنجیدہ لہجے کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاص...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام