ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 6 نومبر 2025

آپ سے ہم کو رنج ہی کیسا، مسکرادیجیے صفائی سے (جوش ملیح آبادی)

مہمان شاعر: جوش ملیح آبادی

15
سپیکرز
362
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

جوش ملیح آبادی — مہمان شاعر

ِجوشؔ ملیح آبادی، جن کا اصل نام شبیر حسن خاں تھا، ۵ دسمبر ۱۸۹۸ کو امبالہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ بھارت کی ریاست ہریانہ) پیدا ہوئے۔ وہ ایک علمی و ادبی خانوادے سے تعلق رکھتے تھے، ان کے والد، دادا اور پردادا سبھی شعر و ادب سے وابستہ تھے۔ ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی اور بعد ازاں کچھ عرصہ کے لیے وشو بھارتی یونیورسٹی (ربندر ناتھ ٹیگور کا ادارہ) میں بھی تعلیم پائی، جہاں انہوں نے عربی اور فارسی کا گہرا مطالعہ کیا۔ قیامِ پاکستان کے بعد جوشؔ ملیح آبادی نے ہجرت اختیار کی اور کراچی میں سولہ سال قیام کے دوران وہ اردو ترقی بورڈ کے اعزازی ٹرسٹی بھی رہے، ِقیامِ پاکستان کے بعد ابتدا میں اُنہیں سرکاری طور پر عزت دی گئی اور خاندانی زرائع کے مطابق ذولفقار علی بھٹو نے جوش کی خوب سرپرستی کی مگر جنرل ضیاءالحق کے دور میں ان پر کڑا وقت گزرا- ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں جوش ملیح آبادی سے ریڈیو پاکستان کے لیے ایک انٹرویو دینے کی درخواست کی گئی ،اس وعدے کے ساتھ کہ یہ انٹرویو اُن کی زندگی میں نشر نہیں ک...

مکمل تعارف اور کلام ‹