ریکارڈ شدہ ایکس سپیس
19 نومبر 2025
فرشتہ مرا معیار نہیں ہو سکتا (احمد ندیم قاسمی)
مہمان شاعر: احمد ندیم قاسمی
19
سپیکرز
188
سامعین
سپیکرز
احمد ندیم قاسمی — مہمان شاعر
احمد ندیم قاسمی، اصل نام احمد شاہ اعوان، 20 نومبر 1916 کو ضلع خوشاب کے گاؤں آنگا میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گاؤں اور پھر کیمبل پور میں حاصل کی۔ 1931 میں میٹرک اور بعد ازاں سادق ایجرتن کالج بہاولپور اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے بی اے کیا۔ خاندان کے روحانی پس منظر اور علمی ماحول نے ان کی شخصیت کو ابتدا ہی سے ایک سنجیدہ، متوازن اور فکری سمت عطا کی۔ وہ 1923 میں والد کے انتقال کے بعد اپنے چچا کے ساتھ کیمبل پور منتقل ہوئے جہاں ان کی ادبی شعور کی بنیاد پڑی۔
انہوں نے عملی زندگی کا آغاز 1939 میں محکمہ آبکاری سے کیا، تاہم 1942 میں سرکاری نوکری سے استعفیٰ دے کر پوری طرح ادبی دنیا کا حصہ بن گئے۔ لاہور آ کر انہوں نے تہذیبِ نسواں اور پھول جیسے رسائل کی ادارت سنبھالی، پھر ادبی رسالہ ادبِ لطیف کے ایڈیٹر رہے۔ 1953 سے 1959 تک وہ روزنامہ امروز کے ایڈیٹر رہے، جبکہ ان کا اپنا جریدہ فنون تقریباً پانچ دہائیوں تک شائع ہوتا رہا اور نئی نسل کے ادیبوں کی تربیت کا ذریعہ بنا۔ ترقی پسند تحریک سے وابستگی کے سبب وہ ا...