غزل 6 اشعار

دل کے ویران راستے بھی دیکھ

Dil ke weeran raste bhi dekh

دل کے ویران راستے بھی دیکھآنکھ کی مار سے پرے بھی دیکھ

چار سو گونجتے ہیں سناٹےکبھی سنسان مقبرے بھی دیکھ

کانپتی ہیں لویں چراغوں کیروشنی کو قریب سے بھی دیکھ

سوزش فرقت مسلسل سےآنچ دیتے ہیں قہقہے بھی دیکھ

بند ہونٹوں کی نغمگی بھی سنسوتی آنکھوں کے رت جگے بھی دیکھ

دیکھنا ہو اگر کمال اپناآئینہ دیکھ کر مجھے بھی دیکھ

— احمد راہی

فرہنگ

سوزش فرقت — جدائی کی جلن اور تڑپ
نغمگی — نغمے کی کیفیت یا سُریلا پن
رت جگے — ساری رات جاگنے کا عمل

تشریح

اس غزل میں شاعر مخاطب سے اپنے دل کے ویران گوشوں، سناٹوں اور خاموش دکھوں کو دیکھنے اور محسوس کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ لہجہ اداس اور پرسوز ہے، جس میں ظاہری روشنی اور قہقہوں کے پیچھے چھپے غم کو نمایاں کیا گیا ہے۔ مثلاً "بند ہونٹوں کی نغمگی بھی سن" میں خاموشی میں چھپے گیت کو سننے کی تلقین ہے، جبکہ آخری شعر میں شاعر اپنے آپ کو آئینے میں دیکھنے کو کہہ کر اپنی ذات کے کرب کو مرکزی حیثیت دیتا ہے۔