غزل 6 اشعار

وہ بے نیاز مجھے الجھنوں میں ڈال گیا

Woh be-niyaz mujhe uljhanon mein daal gaya

وہ بے نیاز مجھے الجھنوں میں ڈال گیاکہ جس کے پیار میں احساس ماہ و سال گیا

ہر ایک بات کے یوں تو دیے جواب اس نےجو خاص بات تھی ہر بار ہنس کے ٹال گیا

کئی سوال تھے جو میں نے سوچ رکھے تھےوہ آ گیا تو مجھے بھول ہر سوال گیا

جو عمر جذبوں کا سیلاب بن کے آئی تھیگزر گئی تو لگا دور اعتدال گیا

وہ ایک ذات جو خواب و خیال لائی تھیاسی کے ساتھ ہر اک خواب ہر خیال گیا

اسے تو اس کا کوئی رنج بھی نہ ہو شایدکہ اس کی بزم سے کوئی شکستہ حال گیا

— احمد راہی

فرہنگ

احساسِ ماہ و سال — وقت گزرنے کا شعور
شکستہ حال — بُرے حال والا، ٹوٹا ہوا شخص
بزم — محفل، مجلس

تشریح

اس غزل میں محبوب کی بے نیازی اور اس کے سبب عاشق پر گزرنے والی کیفیت بیان کی گئی ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ محبوب نے اس کے سوالوں کے جواب تو دیے مگر اصل بات ہنس کر ٹال دی، اور جب وہ سامنے آیا تو سارے سوال بھول گئے۔ مرکزی لہجہ حسرت اور دکھ بھرا ہے، جس میں عاشق خود کو محبوب کی بزم میں ایک شکستہ حال شخص کی طرح دیکھتا ہے۔ آخری شعر میں یہ تلخ احساس نمایاں ہے کہ محبوب کو اس جدائی کا کوئی رنج بھی نہیں۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں