11 اشعار

واپسی کا سفر

Wapsi ka safar

واپسی کا سفر

«واپسی کا سفر» امیتاپرسورام کا کلام ہے، جسے ماہر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس « وہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے (افتخار عارف)» میں 30 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 25 سیکنڈ ہے۔

میری تلاش مجھے لے چلی ہے ماضی میںتمہیں بتاؤ میں خود کو کہاں تلاش کروں

پگھل پگھل کے صدا امتحاں کی آتش میںوجود ڈھل گیا میرا عجیب سانچوں میں

وہ اک وجود جو رشتوں میں کھو گیا ہے کہیںاسی وجود کو پھر سے کہاں تلاش کروں

تراشنا ہے نیا اک مجسمہ یا پھرمیں اپنے گمشدہ حصوں کو پھر تلاش کروں

تمہیں بتاؤ میں خود کو کہاں تلاش کروںسوال یہ ہے کہ تم سے ہی کیوں مخاطب ہوں

چلو بتاؤں تمہیں کم سے کیوں سوال کیاتمہیں پہ آ کے رکا تھا محبتوں کا سفر

تمہیں ہو آخری پہچان میرے ہونے کیتو کیوں نہ تم سے شروع ہو یہ واپسی کا سفر

تمہارے پیار کے بدلے جو پیار تم کو دیامیری وفاؤں نے جو اختیار تم کو دیا

وہ اختیار جو تم نے قفس میں ڈھال دیااسی قفس سے رہائی ہے ابتدا میری

تمہارے نام کیا تھا جو عمر کا حصہیہ التجا ہے مری آج مجھ کو لوٹا دو

بڑا کٹھن ہے میری جاں یہ واپسی کا سفررہائی دے کے مجھے آج مجھ سے ملوا دو

— امیتاپرسورام

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں