8 اشعار

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے

Do dil mil rahe hain, magar chupke chupke

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے

«دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکے» آنندبخشی کا کلام ہے، جسے وقاراحسن نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «زندگی ہے دوسروں کے حکم پر مرنے کا جشن (عبدالحمید عدم)» میں 23 نومبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 11 سیکنڈ ہے۔

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکےسب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے

سانسوں میں بڑی بیقراری، آنکھوں میں کئی رت جگےکبھی کہیں لگ جائے دل تو، کہیں پھر دل نہ لگے

اپنا دل میں ذرا تھام لوں، جادو کا میں اسے نام دوںجادو کر رہا ہے اثر چپکے چپکے

ایسے بھولے بن کر ہیں بیٹھے جیسے کوئی بات نہیںسب کچھ نظر آ رہا ہے، دن ہے یہ رات نہیں

کیا ہے کچھ بھی نہیں ہے اگر، ہونٹوں پہ ہے خاموشی مگرباتیں کر رہی ہیں، نظر چپکے چپکے

کہیں آگ لگنے سے پہلے، اٹھتا ہے ایسا دھواںجیسا ہے ادھر کا نظارا، ویسا ہی ادھر کا سماں

دل میں کیسی کسک سی جگی، دونوں جانب برابر لگیدیکھو تو ادھر سے ادھر چپکے چپکے

دو دل مل رہے ہیں، مگر چپکے چپکےسب کو ہو رہی ہے خبر چپکے چپکے

— آنندبخشی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں