7 اشعار

تیرے جیسا کوئی ملا ہی نہیں

Tere jaisa koi mila hi nahin

تیرے جیسا کوئی ملا ہی نہیں

«تیرے جیسا کوئی ملا ہی نہیں» فہمی بدایونی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں (علامہ اقبال)» میں 3 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

تیرے جیسا کوئی ملا ہی نہیںکیسے ملتا کہیں پہ تھا ہی نہیں

گھر کے ملبے سے گھر بنا ہی نہیںزلزلے کا اثر گیا ہی نہیں

مجھ پہ ہو کر گزر گئی دنیامیں تری راہ سے ہٹا ہی نہیں

کل سے مصروف خیریت میں ہوںشعر تازہ کوئی ہوا ہی نہیں

رات بھی ہم نے ہی صدارت کیبزم میں اور کوئی تھا ہی نہیں

یار تم کو کہاں کہاں ڈھونڈاجاؤ تم سے میں بولتا ہی نہیں

یاد ہے جو اسی کو یاد کروہجر کی دوسری دوا ہی نہیں

— فہمی بدایونی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں