11 اشعار

روح من

Rooh-e-man

روح من

«روح من» انتظارحسین کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 8 سیکنڈ ہے۔

اے میری روح میں سلے ہوئے شخصتم سے دوری میرے ذہن کو بہت بے چین کرتی ہے

میں نہیں جانتا مجھ سے دوریتمہارے پاس میرے لئے وقت کی قلت ہے

یا تمہارا مجھے نظر انداز کرنامجھ سے اب صبر نہیں ہوتا

یہ دسمبر کی ٹھٹھرتی ہوئی راتیں مجھ پہ قہر ڈھاتی ہیںمیری روح تمہارے نہ ہونے سے بہت اداس اور بے چین ہے

سنو میں بہت بے چین ہوںمیرا دل شدت سے تمہیں پکار رہا ہے

تم میری تڑپ کو محسوس کرواور اپنی آواز کا رس میرے کانوں میں گھولو

تاکہ میری سانسیں مہک اٹھیںاور میرا بے جان جسم حرکت کرے

میری نبضیں دوڑنا شروع کریںمیری ویران جبین کو تمہارے شفایاب لبوں کی ضرورت ہے

میری نبضیں مدھم پڑ چکی ہیںمیرا دل اس غصب ناک اداسی میں ڈوب چکا ہے

آؤ اور میری اداسی دور کرومگر ...

تم ہو کہ اب مجھے میسر ہی نہیں آتے

— انتظارحسین

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں