5 اشعار

اشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے

Ashk-e-nadāñ se kaho ba'ad mein pachtāenge

اشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے

«اشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے» خلیل الرحمن قمر کا کلام ہے، جسے راجا اکرام قمر نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «یہ کیسی کسک سی باقی ہےپاوں میں وہ کانٹابھی نہیں فہمیدہ ریاض» میں 15 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 47 سیکنڈ ہے۔

اشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گےآپ گر کر مری آنکھوں سے کدھر جائیں گے

اپنے لفظوں کو تکلم سے گرا کر جاناںاپنے لہجے کی تھکاوٹ میں بکھر جائیں گے

اِک ترا گھر تھا مری حدِ مسافت لیکناب یہ سوچا ہے کہ ہم حد سے گزر جائیں گے

اپنے افکار جلا ڈالیں گے کاغذ کاغذسوچ مر جائے گی تو ہم آپ بھی مر جائیں گے

اس سے پہلے کہ جدائی کی خبر تم سے ملےہم نے سوچا ہے کہ ہم تم سے بچھڑ جائیں گے

— خلیل الرحمن قمر

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں