قیصر الجعفری — شاعر کی تصویر

مسافروں کا کبھی اعتبار مت کرنا — قیصر الجعفری

شاعر

تعارف شاعری

مسافروں کا کبھی اعتبار مت کرنا

مسافروں کا کبھی اعتبار مت کرنا
جہاں کہا تھا وہاں انتظار مت کرنا
میں نیند ہوں مری حد ہے تمہاری پلکوں تک
بدن جلا کے مرا انتظار مت کرنا
میں بچ گیا ہوں مگر سارے خواب ڈوب گئے
مری طرح بھی سمندر کو پار مت کرنا
بہا لو اپنے شہیدوں کی قبر پر آنسو
مگر یہ حکم ہے کتبے شمار مت کرنا
ہوا عزیز ہے لیکن یہ اس کی ضد کیا ہے
تم اپنے گھر کے چراغوں کو پیار مت کرنا
یہ وقت بند دریچوں پہ لکھ گیا قیصرؔ
میں جا رہا ہوں مرا انتظار مت کرنا

Musafiron ka kabhi aitbar mat karna

Musafiron ka kabhi aitbar mat karna
Jahan kaha tha wahan intizar mat karna
Main neend hoon meri had hai tumhari palkon tak
Badan jala ke mera intizar mat karna
Main bach gaya hoon magar sare khwab doob gaye
Meri tarah bhi samandar ko paar mat karna
Baha lo apne shaheedon ki qabr par aansoo
Magar yeh hukm hai kutbe shumaar mat karna
Hawa Aziz hai lekin yeh us ki zid kya hai
Tum apne ghar ke charaghon ko pyaar mat karna
Yh waqt band darichon pe likh gaya Qaisar!
Main ja raha hoon mera intizar mat karna

شاعر کے بارے میں

قیصر الجعفری

قیصر الجعفری اردو کے معروف اور ہر دل عزیز شاعر تھے جنہوں نے اپنی سادہ، درد انگیز اور عوامی لہجے کی شاعری سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔ ان کا اصل نام ...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام