5 اشعار

میں سردار عورت ہوں

Main sardar aurat hoon

میں سردار عورت ہوں

«میں سردار عورت ہوں» صائمہ آفتاب کا کلام ہے، جسے ایمان نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اک شخص کتابوں جیسا تھا وہ شخص زبانی یاد ہوا(نوشی گیلانی)» میں 25 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 38 سیکنڈ ہے۔

زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوںسو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں

گناہوں میں بہت بھی ہو تو حصہ نصف ہے میراسزاؤں کے لیے تنہا مگر حقدار عورت ہوں

یہ بے برکت رفاقت دسترس کی دین ہے پیارے!تجھے حاصل ہوں اب تیرے لیے بیکار عورت ہوں

میرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھیخدا کے بعد مَیں تخلیق کا کردار عورت ہوں

میں اپنے بھائیوں کو زندگی کے گُر سکھاتی تھیمیرے ابو یہ کہتے تھے کہ میں سردار عورت ہوں۔۔۔

— صائمہ آفتاب

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں