شارق کیفی — شاعر کی تصویر

دیر لگا دی — شارق کیفی

شاعر

تعارف شاعری

دیر لگا دی

موت امر کر سکتی تھی اس رشتہ کو
لیکن ہم نے دیر لگا دی
وقت کی طاقت کو ہم نے کم کر کے آنکا
یادوں سے خالی ہو جانا
اشکوں کا پانی ہو جانا
موت نہیں کیا

der laga di

maut amar kar saktī thī us rishte ko
lekin ham ne der lagā dī
vaqt kī tāqat ko ham ne kam kar ke aañkā
yādoñ se ḳhālī ho jaanā
ashkoñ kā paanī ho jaanā
maut nahīñ kyā

شاعر کے بارے میں

شارق کیفی

شارق کیفی عہدِ حاضر کے اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فکری بصیرت، سادہ مگر پُراثر اسلوب اور عصری شعور کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1961ء میں بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شارق کیفی کو ادبی ذوق اپنے خاندانی ماحول سے وراثت میں ملا۔ ان کے والد کیفی وجدانی (سید رفاقت حسین) خود ایک معتبر شاعر تھے، چنانچہ شعری...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام