ہاں وہ گالی بھی مرے حصے کی
میری ہی طرح گھر سے نکلتی ہے پرانی سائیکل پر بیٹھ کر
اسے بھی یہ نہیں معلوم ہوتا
کہ وہ کس منہ پہ تھوکی جائے گی آج
ادھر میں بھی نہا دھو کر
نکل آتا ہوں باہر
ڈھونڈھنے وہ موڑ وہ محفل
جہاں ٹکراؤں گا اس سے
کہیں یہ میری ذمے داریوں میں ہے
کہ وہ حالات پیدا کر سکوں
جس میں کسی گالی سے میرے کان تک کا راستہ آسان ہو جائے
اور یہ سب
اس طرح ہوتا ہے میرے ساتھ
کہ سوچوں تو عقل حیران ہو جائے
شارق کیفی
haañ vo gaalī bhī mire hisse kī
merī hī tarah ghar se nikaltī hai purānī cycle par baiTh kar
use bhī ye nahīñ mā'lūm hotā
ki vo kis muñh pe thūkī jā.egī aaj
idhar maiñ bhī nahā dho kar
nikal aatā huuñ bāhar
DhūñDhne vo moḌ vo mahfil
jahāñ Takrā.ūñgā us se
kahīñ ye merī zimmedāriyoñ meñ hai
ki vo hālāt paidā kar sakūñ
jis meñ kisī gaalī se mere kaan tak kā rāsta āsān ho jaa.e
aur ye sab
is tarah hotā hai mere saath
ki sochūñ to 'aql hairān ho jaa.e
شارق کیفی عہدِ حاضر کے اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فکری بصیرت، سادہ مگر پُراثر اسلوب اور عصری شعور کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1961ء میں بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شارق کیفی کو ادبی ذوق اپنے خاندانی ماحول سے وراثت میں ملا۔ ان کے والد کیفی وجدانی (سید رفاقت حسین) خود ایک معتبر شاعر تھے، چنانچہ شعری...
مکمل تعارف پڑھیں