فریب آگہی میں جان دے دی
اسی اندھی گلی میں جان دے دی
بہت شکوے خدا سے ہو گئے تھے
خدا کی دشمنی میں جان دے دی
بدن میرا بہت تکلیف میں تھا
بدن کی دوستی میں جان دے دی
کسی کی پھونک پر آنکھوں کو کھولا
دعا کی روشنی میں جان دے دی
محبت میں تو زندہ بچ گئے تھے
نہ مرنے کی خوشی میں جان دے دی
شارق کیفی
fareb-e-āgahī meñ jaan de dī
usī andhī galī meñ jaan de dī
bahut shikve ḳhudā se ho ga.e the
ḳhudā kī dushmanī meñ jaan de dī
badan merā bahut taklīf meñ thā
badan kī dostī meñ jaan de dī
kisī kī phūñk par āñkhoñ ko kholā
du'ā kī raushnī meñ jaan de dī
mohabbat meñ to zinda bach ga.e the
na marne kī ḳhushī meñ jaan de dī
شارق کیفی عہدِ حاضر کے اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فکری بصیرت، سادہ مگر پُراثر اسلوب اور عصری شعور کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1961ء میں بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شارق کیفی کو ادبی ذوق اپنے خاندانی ماحول سے وراثت میں ملا۔ ان کے والد کیفی وجدانی (سید رفاقت حسین) خود ایک معتبر شاعر تھے، چنانچہ شعری...
مکمل تعارف پڑھیں