شارق کیفی — شاعر کی تصویر

ہمیں پتہ ہے کہ پرچہ برا نہیں آیا — شارق کیفی

شاعر

تعارف شاعری

ہمیں پتہ ہے کہ پرچہ برا نہیں آیا

ہمیں پتہ ہے کہ پرچہ برا نہیں آیا
مگر تمہارا پڑھایا ہوا نہیں آیا
کسی کے حال پہ ہنسنے گیا تھا محفل میں
مگر میں لوٹ کے ہنستا ہوا نہیں آیا
میں شرمسار کہ پھر دیر ہو گئی مجھ کو
وہ سوچتا ہے کہ اچھا ہوا نہیں آیا
ہماری چیخ نے اک بھیڑ تو اکٹھا کی
مگر ہمارا پکارا ہوا نہیں آیا
تری طرح نہیں آسان واپسی میری
میں راستوں کو سمجھتا ہوا نہیں آیا
چنی وہ بس کہ زیادہ تھیں لڑکیاں جس میں
بچھڑ کے تجھ سے میں روتا ہوا نہیں آیا

hamein pata hai ki parcha bura nahin aaya

hameñ pata hai ki parcha burā nahīñ aaya
magar tumhārā paḌhāyā huā nahīñ aaya
kisī ke haal pe hañsne gayā thā mahfil meñ
magar maiñ lauT ke hañstā huā nahīñ aaya
maiñ sharmsār ki phir der ho ga.ī mujh ko
vo sochtā hai ki achchhā huā nahīñ aaya
hamārī chīḳh ne ik bhiiḌ to ikaTThā kī
magar hamārā pukārā huā nahīñ aaya
tirī tarah nahīñ āsān vāpsī merī
maiñ rāstoñ ko samajhtā huā nahīñ aaya
chunī vo bas ki ziyāda thiiñ laḌkiyāñ jis meñ
bichhaḌ ke tujh se meñ rotā huā nahīñ aaya

شاعر کے بارے میں

شارق کیفی

شارق کیفی عہدِ حاضر کے اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فکری بصیرت، سادہ مگر پُراثر اسلوب اور عصری شعور کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1961ء میں بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شارق کیفی کو ادبی ذوق اپنے خاندانی ماحول سے وراثت میں ملا۔ ان کے والد کیفی وجدانی (سید رفاقت حسین) خود ایک معتبر شاعر تھے، چنانچہ شعری...

مکمل تعارف پڑھیں

دیگر کلام