بھروسا بھروسا
یہ کیا رٹ لگائی ہے تم نے؟
تم الگ ہو کوئی اس جہاں سے
ارے
جیسا میں ویسے تم
میں ہی جب آج کی صبح ویسا نہ تھا جیسا سویا تھا رات
تو پھر کس لیے اور کیوں
میں تمہاری پرانی وفاداریوں پر بھروسا کروں
یہ بتاؤ
شارق کیفی
bharosā bharosā
ye kyā raT lagā.ī hai tum ne?
tum alag ho koī is jahāñ se
are
jaisā maiñ vaise tum
maiñ hī jab aaj kī sub.h vaisā na thā jaisā soyā thā raat
to phir kis liye aur kyuuñ
maiñ tumhārī purānī vafā-dāriyoñ par bharosā karūñ
ye batāo
شارق کیفی عہدِ حاضر کے اہم اردو شعرا میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد فکری بصیرت، سادہ مگر پُراثر اسلوب اور عصری شعور کے باعث ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1961ء میں بریلی، اتر پردیش میں پیدا ہونے والے شارق کیفی کو ادبی ذوق اپنے خاندانی ماحول سے وراثت میں ملا۔ ان کے والد کیفی وجدانی (سید رفاقت حسین) خود ایک معتبر شاعر تھے، چنانچہ شعری...
مکمل تعارف پڑھیں