شوق پھر کوچۂ جاناں کا ستاتا ہے مجھے
میں کہاں جاتا ہوں کوئی لیے جاتا ہے مجھے
جلوہ کس آئینہ رو کا ہے نگاہوں میں کہ پھر
دل حیرت زدہ آئینہ بناتا ہے مجھے
عاشقی شیوہ لڑکپن سے ہے اپنا ناصح
کیا کروں میں کہ یہی کام کچھ آتا ہے مجھے
لطف کر لطف کہ پھر مجھ کو نہ دیکھے گا کبھی
یاد رکھ یاد کہ تو در سے اٹھاتا ہے مجھے
وحشتؔ اس مصرع جرأت نے مجھے مست کیا
کچھ تو بھایا ہے کہ اب کچھ نہیں بھاتا ہے مجھے
وحشتؔ رضا علی
Shauq phir koocha-e-jaanaan ka satata hai mujhe
Main kahan jaata hoon koi liye jaata hai mujhe
Jalwa kis aaina-ru ka hai nigaahon mein ke phir
Dil hairat-zada aaina banata hai mujhe
Aashiqi shewa larakpan se hai apna naaseh
Kya karun main ke yehi kaam kuchh aata hai mujhe
Lutf kar lutf ke phir mujh ko na dekhega kabhi
Yaad rakh yaad ke tu dar se uthata hai mujhe
Wahshat is misra-e-jurrat ne mujhe mast kiya
Kuchh to bhaya hai ke ab kuchh nahin bhata hai mujhe
وحشت رضا علی کلکتوی اردو کے ممتاز شاعر، ادیب، نقاد اور استادِ سخن تھے جن کا اصل نام سید رضا علی تھا جبکہ “وحشتؔ” ان کا تخلص تھا۔ وہ 18 نومبر 1881ء ...
مکمل تعارف پڑھیں