تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کام
تو ٹھیک ہے چلا لیں گے دعا سلام سے کام
ہم ایسے رکھتے ہیں ویسے بھی اپنے کام سے کام
محاذ عشق پہ ملتی ہے صابرین کو فتح
یہاں پہ چلتا نہیں جوش انتقام سے کام
ان آتے جاتے ہوؤں سے بھلا ہم ایسوں کو کیا
کہ ہم دوانوں کو مے سے غرض ہے جام سے کام
ہمارا نام جنہیں ایک آنکھ بھاتا نہیں
وہ بھی نکال رہے ہیں ہمارے نام سے کام
رہ حیات میں چلتے ہیں پھونک پھونک کے ہم
سو ہم کو کیا بھلا تجھ سے سبک خرام سے کام
اسماعیل راز