ریکارڈ شدہ ایکس سپیس 8 نومبر 2026

زندگی آزادہ رو بحر حقیقت بے کنار علی جواد زیدی

مہمان شاعر: علی جواد زیدی

2
سپیکرز
308
سامعین

سپیکرز

کسی سپیکر کو منتخب کریں — ان کا پیش کردہ کلام نیچے

علی جواد زیدی — مہمان شاعر

علی جواد زیدی اردو کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور مؤرخ تھے۔ وہ ۱۰ مارچ ۱۹۱۶ء کو قصبہ کرہان، ضلع اعظم گڑھ (موجودہ ضلع مئو)، اتر پردیش، ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ایک علمی و ادبی سادات گھرانے سے تھا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے بی اے اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ زمانۂ طالب علمی ہی سے تحریکِ آزادیِ ہند میں سرگرم ہوگئے اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے وابستگی کے باعث قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔ بعد ازاں سرکاری ملازمت اختیار کی اور محکمہ اطلاعات، انڈین انفارمیشن سروس اور آل انڈیا ریڈیو میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اگست ۱۹۷۸ء میں جوائنٹ ڈائریکٹر، نیوز سروسز کے منصب سے سبک دوش ہوئے۔
علی جواد زیدی کی ادبی شخصیت کئی جہتوں پر محیط تھی۔ شاعری میں غزل اور نظم دونوں اصناف میں طبع آزمائی کی اور ان کے کلام میں قومی شعور، انسانی احساسات، وطن دوستی اور سماجی مسائل کی ترجمانی ملتی ہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں ’’رگِ سنگ‘‘، ’’میری غزلیں‘‘، ’’دیارِ سحر‘‘، ’’نسیمِ دشتِ...

مکمل تعارف اور کلام ‹