نظم 10 اشعار

درد مشترک

Dard-e-Mushtarak

مژۂ خار پہ کس طرح بھلا پائے قرارعارض گل پہ نہ جب قطرۂ شبنم ٹھہرے

حادثہ ہے کہ در آئی یہ مسرت کی کرنورنہ اس دل پہ تھے تاریکیٔ غم کے پہرے

درد محرومیٔ جاوید ہماری قسمتراحت وصل و ملاقات کے در بند رہے

سال ہا سال روایات کے زندانوں میںکتنے بپھرے ہوئے جذبات نظر بند رہے

سم سم سیم سے کھل جاتے ہیں عقدوں کے پہاڑجگمگا اٹھتے ہیں پھولوں کے دیے صحرا میں

غازۂ زر سے ہے رخسار تمدن کا نکھاردل تو اک جنس فرومایہ ہے اس دنیا میں

چڑھتے سورج کے پرستار ہیں دنیا والےڈوبتے چاند کو بن دیکھے گزر جاتے ہیں

کون جوڑے میں سجاتا ہے بھلا دھول کے پھولشاخ کے خار بھی آنکھوں میں جگہ پاتے ہیں

تو مری ہے کہ یہاں کوئی نہیں تھا میرامیں ترا ہوں کہ تجھے کوئی بھی اپنا نہ سکا

کتنی پیاری ہے سہانی ہے یہ دنیا جس میںتو بھی ٹھکرائی گئی مجھ کو بھی ٹھکرایا گیا

— احمد راہی

فرہنگ

جنس فرومایہ — کم قدر و قیمت کی چیز
عقدوں کے پہاڑ — مشکلات اور پیچیدگیوں کے بڑے ڈھیر

تشریح

اس نظم میں شاعر دنیا کی بے مہری اور دو دلوں کے مشترک دکھ کو بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ دنیا والے چڑھتے سورج کے پرستار ہیں اور ڈوبتے چاند کو دیکھے بغیر گزر جاتے ہیں۔

لہجہ شکوہ آمیز اور دردمند ہے۔ نظم کا نمایاں مصرع 'تو بھی ٹھکرائی گئی مجھ کو بھی ٹھکرایا گیا' بتاتا ہے کہ محبوب اور محب دونوں ایک ہی محرومی اور رد کیے جانے کے تجربے میں شریک ہیں۔

شاعر یہ بھی کہتا ہے کہ روایات کے زندانوں میں جذبات برسوں قید رہے، مگر کہیں کہیں مسرت کی کرن ابھری ہے۔