نظم 9 اشعار

غم آشنا

Gham Aashna

مرے غم کی محرمنہ جانے مرے غم میں کیا دل کشی تم نے پائی

کہ اپنا لیا ہے اسے اس طرح جیسے یہ غم تمہارا ہی غم ہومرے غم میں کیا دل کشی ہے

مجھے مجھ سے آگاہ کرنے میں کیسی جھجک یہ پس و پیش کیسابتاؤ وہ کیا شے ہے مجھ میں کہ جس کی کشش نے

تمہیں اپنی خوشیاں مرے غم میں تحلیل کرنے پہ راغب کیا ہےکہ جس نے تمہیں اس قدر سوچنے کی بھی مہلت نہیں دی

کہ یہ غم جسے تم نے بے سودا اپنا لیا ہےتمہارا نہیں ہے

تمہیں میری باتوں سے دکھ ہو رہا ہےتمہیں میری باتوں میں بیگانگی سی نظر آ رہی ہے

فقط اس لئے کہ تمہیں شادماں دیکھنے کی مجھے آرزو ہےمگر تم مرے غم میں پیہم گھلی جا رہی ہو

مری سمت دیکھویہ اشکوں سے لبریز پلکیں اٹھاؤ

مجھے اب کوئی غم نہیں ہےمجھے اب کوئی غم نہیں ہے

— احمد راہی

فرہنگ

پس و پیش — تذبذب، ہچکچاہٹ
راغب — مائل، مائل ہونے والا

تشریح

اس نظم میں شاعر اپنے غم میں شریک ہونے والی محبوبہ سے مخاطب ہے جو اس کے دکھ کو اس طرح اپنا چکی ہے گویا وہ خود اس کا غم ہو۔ شاعر اس قربانی پر حیرت اور تشکر دونوں ظاہر کرتا ہے اور پوچھتا ہے کہ اس غم میں ایسی کون سی کشش ہے جس نے اسے اپنی خوشیاں قربان کرنے پر آمادہ کیا۔ وہ محبوبہ کو اپنی باتوں سے دکھ پہنچنے کا احساس دلاتا ہے اور چاہتا ہے کہ وہ شادماں رہے۔ نظم کا لہجہ نرم اور ہمدردانہ ہے، اور آخر میں شاعر اشک بار آنکھیں اٹھا کر دیکھنے کو کہتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ اب اسے کوئی غم نہیں رہا۔