غزل 6 اشعار

دل پہ جب درد کی افتاد پڑی ہوتی ہے

Dil pe jab dard ki uftaad pari hoti hai

دل پہ جب درد کی افتاد پڑی ہوتی ہےدوستو وہ تو قیامت کی گھڑی ہوتی ہے

جس طرف جائیں جہاں جائیں بھری دنیا میںراستہ روکے تری یاد کھڑی ہوتی ہے

جس نے مر مر کے گزاری ہو یہ اس سے پوچھوہجر کی رات بھلا کتنی کڑی ہوتی ہے

ہنستے ہونٹوں سے بھی جھڑتے ہیں فسانے غم کےخشک آنکھوں میں بھی ساون کی جھڑی ہوتی ہے

جب کوئی شخص کہیں ذکر وفا کرتا ہےدل کو اے دوستو تکلیف بڑی ہوتی ہے

اس طرح بیٹھے ہیں وہ آج مری محفل میںجس طرح شیشے میں تصویر جڑی ہوتی ہے

— احمد راہی

فرہنگ

افتاد — اچانک آنے والی مصیبت
ذکرِ وفا — وفا کا تذکرہ
ہجر کی رات — جدائی کی رات

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہجر اور یاد کے دکھ کو بیان کیا ہے۔ ابتدا میں وہ کہتے ہیں کہ جب دل پر درد کا پہاڑ ٹوٹتا ہے تو وہ قیامت کی گھڑی ہوتی ہے، اور ہر جگہ محبوب کی یاد راستہ روک کر کھڑی ملتی ہے۔

شاعر کا لہجہ اداس اور درد بھرا ہے، مگر اظہار سادہ ہے۔ ایک نمایاں شعر میں کہا گیا ہے کہ ہنستے ہونٹوں سے بھی غم کے افسانے جھڑتے ہیں اور خشک آنکھوں میں بھی ساون کی جھڑی ہوتی ہے، یعنی ظاہری خوشی کے باوجود دل میں غم چھپا رہتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں