غزل 7 اشعار

غم حیات میں کوئی کمی نہیں آئی

Gham-e-hayat mein koi kami nahin aayi

غم حیات میں کوئی کمی نہیں آئینظر فریب تھی تیری جمال آرائی

وہ داستاں جو تری دل کشی نے چھیڑی تھیہزار بار مری سادگی نے دہرائی

فسانے عام سہی میری چشم حیراں کےتماشا بنتے رہے ہیں یہاں تماشائی

تری وفا تری مجبوریاں بجا لیکنیہ سوزش غم ہجراں یہ سرد تنہائی

کسی کے حسن تمنا کا پاس ہے ورنہمجھے خیال جہاں ہے نہ خوف رسوائی

میں سوچتا ہوں زمانے کا حال کیا ہوگااگر یہ الجھی ہوئی زلف تو نے سلجھائی

کہیں یہ اپنی محبت کی انتہا تو نہیںبہت دنوں سے تری یاد بھی نہیں آئی

— احمد راہی

فرہنگ

جمال آرائی — حسن کی زیب و زینت
چشم حیراں — حیران آنکھ
سوزش غم ہجراں — جدائی کے غم کی جلن

تشریح

اس غزل میں شاعر محبوب کی بے وفائی اور اپنے غم کے تسلسل کا بیان کرتا ہے۔ غم حیات کم نہیں ہوا، اور محبوب کی دل کشی کی داستان بار بار دہرائی جاتی ہے۔ شاعر اپنی سادگی اور حیرت کو تماشا بنتا دیکھتا ہے، پھر بھی محبوب کی مجبوریوں کو بجا مانتا ہے۔ آخری شعر میں شاعر کا لہجہ طنزیہ اور پُرخیال ہے کہ شاید یہ محبت کی انتہا ہے کہ محبوب کی یاد بھی کئی دنوں سے نہیں آئی۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں