نظم 10 اشعار

غم گساری

Gham Gusari

دوست مایوس نہ ہوسلسلے بنتے بگڑتے ہی رہے ہیں اکثر

تیری پلکوں پہ یہ اشکوں کے ستارے کیسےتجھ کو غم ہے تری محبوب تجھے مل نہ سکی

اور جو زیست تراشی تھی ترے خوابوں نےجب پڑی چوٹ حقائق کی تو وہ ٹوٹ گئی

تجھ کو معلوم ہے میں نے بھی محبت کی تھیاور انجام محبت بھی ہے معلوم تجھے

تجھ سے پہلے بھی بجھے ہیں یہاں لاکھوں ہی چراغتیری ناکامی نئی بات نہیں دوست میرے

کس نے پائی ہے غم زیست کی تلخی سے نجاتچار و ناچار یہ زہراب سبھی پیتے ہیں

جاں لٹا دینے کے فرسودہ فسانوں پہ نہ جاکون مرتا ہے محبت میں سبھی جیتے ہیں

وقت ہر زخم کو ہر غم کو مٹا دیتا ہےوقت کے ساتھ یہ صدمہ بھی گزر جائے گا

اور یہ باتیں جو دہرائی ہیں میں نے اس وقتتو بھی اک روز انہی باتوں کو دہرائے گا

دوست مایوس نہ ہو!سلسلے بنتے بگڑتے ہی رہے ہیں اکثر

— احمد راہی

فرہنگ

زہراب — زہر ملا پانی، زہر

تشریح

یہ نظم ایک دوست کو غم اور ناکام محبت کے صدمے سے سنبھالنے کی کوشش ہے۔ شاعر دوست کو یاد دلاتا ہے کہ محبت میں ناکامی کوئی نئی بات نہیں اور زندگی کی تلخی سے کوئی بچ نہیں پاتا۔ لہجہ ہمدردانہ اور تسلی دینے والا ہے۔ نظم کا یہ مصرع کہ وقت ہر زخم کو مٹا دیتا ہے، امید دلاتا ہے کہ یہ صدمہ بھی گزر جائے گا۔ آخر میں شاعر دوست کو بار بار یہ کہہ کر حوصلہ دیتا ہے کہ مایوس نہ ہو۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں