نظم 14 اشعار

ایک عمر ہوتی ہے

Ek Umar Hoti Hai

ایک عمر ہوتی ہےجس میں کوئی لڑکا ہو

یا وہ کوئی لڑکی ہوسوچتے ہیں دونوں ہی

ہم ہی حرف اول ہیںاس جہان کہنہ کو

اپنی فکر نو سے ہماک لگن کی لو سے ہم

جس طرح کا چاہیں گےویسا ہی بنا لیں گے

پتھروں کو مر مر کےپیکروں میں ڈھالیں گے

ایک عمر ہوتی ہےجس میں کوئی لڑکا ہو

یا کوئی لڑکی ہوسوچتے ہیں دونوں ہی

کتنے عزم تھے اپنےنذر خاک ہیں سارے

بات دامنوں کی کیاچاک چاک دل بھی ہیں

ہم کہ حرف اول تھےحرف آخریں بھی نہیں

ہم کہ آسماں سے تھےذرۂ زمیں بھی نہیں

ایک عمر ہوتی ہےخواہشوں کی جذبوں کی

ایک عمر ہوتی ہےکاہشوں کی صدموں کی

— احمد راہی

فرہنگ

حرف اول — پہلا حرف، ابتدا کرنے والا
جہان کہنہ — پرانی دنیا
پیکروں — شکلیں، مجسمے

تشریح

اس نظم میں جوانی کے اس دور کا بیان ہے جب انسان سمجھتا ہے کہ وہ دنیا کو اپنی فکر اور لگن سے بدل دے گا، مگر وقت کے ساتھ یہ ارادے خاک میں مل جاتے ہیں۔ شاعر ابتدا میں پرجوش عزم کا لہجہ اختیار کرتا ہے، پھر آخر میں مایوسی اور تھکن کا احساس نمایاں ہوتا ہے۔ نظم کا ایک نمایاں مصرع "کتنے عزم تھے اپنے، نذر خاک ہیں سارے" ہے، جس میں خوابوں کے بکھر جانے کا دکھ جھلکتا ہے۔

نظم کا آخری حصہ خواہشوں اور صدموں کی اس عمر کی طرف اشارہ کرتا ہے جس میں امیدوں کے ساتھ دکھ بھی شامل ہو جاتے ہیں۔