نظم 9 اشعار

کل اور آج

Kal Aur Aaj

کل جس جگہ یہ چھاؤں گھنی تھیجہاں پہ تم نے مجھ سے وعدہ

لیا تھا دوبارہ ملنے کامیں اس جگہ پہ آیا تھا

مگر وہاں دھوپ کڑی تھیتم تو نہ تھیں لیکن

تم سے ملتی جلتیجھریاں جھریاں چہرے والی

کوئی عورتکبھی جو خود بھی

کسی سے ملنےاسی جگہ پر آئی ہوگی

قہر آلود نگاہوں سے مجھے گھور رہی تھیمیں لوٹ آیا

تیرے اور میرے جذبوں کےبیچ میں ایک فصیل کھڑی تھی

اور اوپر سے دھوپ کڑی تھی!

— احمد راہی

فرہنگ

قہر آلود نگاہوں — غصے اور غضب سے بھری ہوئی نظریں
فصیل — شہر یا عمارت کے گرد بنی ہوئی بلند دیوار

تشریح

اس نظم میں شاعر ایک پرانی جگہ پر محبوب سے دوبارہ ملنے کی یاد تازہ کرتا ہے جہاں کبھی گھنی چھاؤں تھی، مگر اب وہاں کڑی دھوپ ہے۔ وہاں محبوب کی جگہ ایک جھریوں بھرے چہرے والی عورت دکھائی دیتی ہے جو غصے بھری نگاہوں سے اسے گھور رہی ہے، اور شاعر وہاں سے لوٹ آتا ہے۔

نظم کا لہجہ حسرت اور وقت کے گزرنے کے احساس سے بھرا ہوا ہے۔ آخری بند میں محبت کے جذبوں کے بیچ ایک فصیل کا کھڑا ہونا اس فاصلے کو ظاہر کرتا ہے جو وقت اور حالات نے پیدا کر دیا ہے، اور دھوپ کی تکرار اس ویرانی کو اور نمایاں کرتی ہے۔