نظم 9 اشعار

وقت کی بات

Waqt Ki Baat

وقت حیران نگاہوں سے مجھے دیکھتا ہےدیکھ کر حال کو شاید اسے ماضی کا خیال آتا ہے

وقت جب بھی کسی زرتاب و حسیں ماضی کے گہنائے ہوئےحال سے دو چار ہوا کانپ اٹھا

اس کو معلوم نہیں ہے ماضیکس طرح حال کے سانچے میں بگڑ جاتا ہے

تو مگر جانتی ہےتلخی زیست دمکتے ہوئے شاداب و جواں چہروں کو

کیسے افسردہ و پژمردہ بنا دیتی ہےکسی طرح شام خزاں صبح بہاراں بکھر جاتی ہے

تو مجھے دیکھ کر حیران نہ ہومیں وہی ہوں تو جسے حاصل امید کہا کرتی تھی

میں وہی ہوں تو جسے پہلے پہل دیکھ کے چونک اٹھی تھیاور اب دیکھ کے یہ حال مرے ماضی کا حیران ہے تو

دیکھ حیران نہ ہووقت حیرانی پہ مجبور ہے معلوم نہیں ہے اس کو

ماضی کیوں حال کے سانچے میں بگڑ جاتا ہےاور تو وقت نہیں

— احمد راہی

فرہنگ

زرتاب — چمکدار، روشن اور تابناک
گہنائے ہوئے — ماند پڑے ہوئے، دھندلائے ہوئے
پژمردہ — مرجھایا ہوا، افسردہ

تشریح

اس نظم میں وقت شاعر کو حیرت سے دیکھتا ہے، کیونکہ موجودہ حال دیکھ کر اسے ماضی یاد آ جاتا ہے۔ شاعر کہتا ہے کہ زندگی کی تلخی شاداب چہروں کو مرجھا دیتی ہے اور بہار جیسی صبح خزاں میں بدل جاتی ہے۔

لہجہ سوال اور تسلی کا ہے: شاعر وقت سے کہتا ہے کہ حیران نہ ہو، میں وہی ہوں جسے کبھی امید کہا جاتا تھا، اور وہ یہ سوال اٹھاتا ہے کہ ماضی حال کے سانچے میں کیوں بگڑ جاتا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں