کوئی ماضی کے جھروکوں سے صدا دیتا ہےسرد پڑتے ہوئے شعلوں کو ہوا دیتا ہے
دل افسردہ کا ہر گوشہ چھنک اٹھتا ہےذہن جب یادوں کی زنجیر ہلا دیتا ہے
حال دل کتنا ہی انسان چھپائے یاروحال دل اس کا تو چہرہ ہی بتا دیتا ہے
کسی بچھڑے ہوئے کھوئے ہوئے ہم دم کا خیالکتنے سوئے ہوئے جذبوں کو جگا دیتا ہے
ایک لمحہ بھی گزر سکتا نہ ہو جس کے بغیرکوئی اس شخص کو کس طرح بھلا دیتا ہے
وقت کے ساتھ گزر جاتا ہے ہر اک صدمہوقت ہر زخم کو ہر غم کو مٹا دیتا ہے
— احمد راہی
Koi mazi ke jharokon se sada deta haiSard parte hue shalon ko hawa deta hai
Dil-e-afsarda ka har gosha chhanak uthta haiZehn jab yaadon ki zanjeer hila deta hai
Haal-e-dil kitna hi insan chhupaye yarooHaal-e-dil us ka to chehra hi bata deta hai
Kisi bichhre hue khoye hue humdam ka khayalKitne soye hue jazbon ko jaga deta hai
Ek lamha bhi guzar sakta nah ho jis ke baghairKoi us shakhs ko kis tarah bhula deta hai
Waqt ke saath guzar jata hai har ek sadmaWaqt har zakhm ko har gham ko mita deta hai
فرہنگ
تشریح
اس غزل میں ماضی کی یادوں کا اثر اور وقت کے مرہم کا ذکر ہے۔ شاعر بتاتا ہے کہ کوئی پرانی یاد جھروکوں سے آواز دے کر بجھتے ہوئے شعلوں کو پھر سے بھڑکا دیتی ہے، اور یادوں کی زنجیر ہلتے ہی دل کا ہر گوشہ کانپ اٹھتا ہے۔ لہجہ افسردہ اور یادوں میں گھرا ہوا ہے۔ مقطع میں شاعر کہتا ہے کہ وقت ہر زخم اور ہر غم کو آخرکار مٹا دیتا ہے، جو امید کا پہلو لیے ہوئے ہے۔ آخری شعر میں یہی خیال نمایاں ہے کہ وقت کے ساتھ ہر صدمہ گزر جاتا ہے۔