غزل 7 اشعار

دن گزرتا ہے کہاں رات کہاں ہوتی ہے

Din guzarta hai kahan raat kahan hoti hai

دن گزرتا ہے کہاں رات کہاں ہوتی ہےدرد کے ماروں سے اب بات کہاں ہوتی ہے

ایک سے چہرے تو ہوتے ہیں کئی دنیا میںایک سی صورت حالات کہاں ہوتی ہے

زندگی کے وہ کسی موڑ پہ گاہے گاہےمل تو جاتے ہیں ملاقات کہاں ہوتی ہے

آسمانوں سے کوئی بوند نہیں برسے گیجلتے صحراؤں میں برسات کہاں ہوتی ہے

یوں تو اوروں کی بہت باتیں سنائیں ان کواپنی جو بات ہے وہ بات کہاں ہوتی ہے

جیسی آغاز محبت میں ہوا کرتی ہےویسی پھر شدت جذبات کہاں ہوتی ہے

پیار کی آگ بنا دیتی ہے کندن جن کوان کے ذہنوں میں بھلا ذات کہاں ہوتی ہے

— احمد راہی

فرہنگ

گاہے گاہے — کبھی کبھار، وقفے وقفے سے
شدت جذبات — جذبات کی گہرائی اور زور
کندن — تپا کر صاف کیا ہوا خالص سونا

تشریح

اس غزل میں شاعر نے ہجر، بے بسی اور محبت کی تلخ حقیقت کو بیان کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ دن رات کی پہچان کھو گئی ہے اور درد کے ماروں سے اب کھل کر بات نہیں ہوتی۔ مطلع میں یہ احساس نمایاں ہے کہ زندگی کی روانی میں وقت کا شعور باقی نہیں رہا۔ ایک نمایاں شعر میں شاعر کہتے ہیں کہ جلتے صحراؤں میں برسات کہاں ہوتی ہے، یعنی جہاں امید اور سکون نہ ہو وہاں راحت کی توقع بے سود ہے۔ لہجہ افسردہ اور اندرونی کرب سے بھرا ہوا ہے۔

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں