نظم 8 اشعار

لب گویا

Lab-e-Goya

اب تو شاید اسی انداز سے جینا ہوگااس کے ہر ظلم کو بیداد کو چپ چاپ سہیں

یوں تو کہنے کو بہت کچھ ہے مگر آٹھوں پہراک یہی فکر ہے کس طرح کہیں کس سے کہیں

دیکھتی آنکھوں سے ہم سے تو یہ ہوگا نہ کبھیاس بھری بزم میں ہم صورت تصویر رہیں

بات کہنے کا جو انجام ہوا کرتا ہےآشکارا ہے کسی سے بھی تو مستور نہیں

وہ جو آقاؤں کے دستور کو ٹھکرا کے بڑھیںوادیٔ دار و رسن ان سے کوئی دور نہیں

ہم بھی شاید اسی منزل میں پہنچ کر دم لیںدہر میں غلبۂ ظلمت ہمیں منظور نہیں

قید کیا شے ہے سلاسل کی حقیقت کیا ہےجسم پابند سہی فکر تو محصور نہیں

دل میں جو بات کھٹکتی ہو اگر دل میں رہےمصلحت کیشی ہے یہ شیوۂ منصور نہیں

— احمد راہی

فرہنگ

بیداد — ظلم، جور، زیادتی
وادیٔ دار و رسن — پھانسی اور رسّی کا خطرہ، سخت سزا کا مقام
مصلحت کیشی — مصلحت پسندی، حق بات سے گریز

تشریح

اس نظم میں شاعر ظلم کے سامنے خاموشی اختیار کرنے کی مجبوری بیان کرتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ کہنے کو بہت کچھ ہے مگر بات کہنے کا انجام سب پر عیاں ہے، اس لیے دل کی بات دل میں رکھنی پڑتی ہے۔

اس کا لہجہ ملال اور صبر آمیز ہے، مگر شاعر ظلم کے غلبے کو منظور نہیں کرتا۔ آخری شعر میں وہ کہتا ہے کہ جسم قید میں ہو تب بھی فکر محصور نہیں ہوتی، اور دل کی بات کو مصلحت کے تحت چھپانا منصور کے طریقے کے خلاف ہے۔