نظم 12 اشعار

نظم

Nazm

بہت ضروری بات اک تم سے کرنا تھیلیکن تم کو جلدی بہت تھی جانے کی

کہنا یہ تھا ہم تو مشرق مغرب ہیںمیرے ہاں تو کوئی ڈرائنگ روم نہیں

کوئی بیرا نہ کوئی بٹلر نہ کوئی ماماں شاماںکوئی گراج نہ کوئی کار کوئی ڈرائیور نہ خانساماں

ایک ہی کمرہ ہے جو میری سٹڈی بھی ہے بیڈروم بھی ہے اورڈرائنگ روم بھی میرا

میں اک کمرے میں رہتا ہوںاپنے اندر رہتا ہوں

اپنے اندر رہ کر بھی میں اک دنیا میں رہتا ہوںجبھی کہا تھا ہم تو مشرق مغرب ہیں

مشرق مغرب میں جو فرق ہےیہ وہ غلام ہی جانیں

دو ڈھائی سو سال غلامی کی جو بیڑیاںکاٹتے کاٹتے قبروں میں جا سوئے

ہائے اللہ ان جیسا بد قسمت کوئی اور یہاںنہ ہوئے

اچھا کیا تم چلی گئیںمیری باتوں میں کچھ تلخی آ گئی ہے

تیرے آبا نے میرے آبا پر جو ظلم کیا ہےوہ تو میری ماں کے دودھ نے مجھے وراثت

میں بخشا ہے

— احمد راہی

فرہنگ

خانساماں — باورچی، کھانا پکانے والا ملازم
بٹلر — گھر کا بڑا ملازم، خدمت گار
بیڑیاں — پاؤں میں ڈالی جانے والی زنجیریں

تشریح

اس نظم میں شاعر ایک ایسی گفتگو کا ذکر کرتا ہے جو وہ کسی سے کرنا چاہتا تھا مگر مخاطب کو جلدی تھی۔ شاعر مشرق اور مغرب کے فرق کو نمایاں کرتا ہے، اور اپنے چھوٹے سے کمرے کو اپنی سادہ مگر خود دار زندگی کی علامت بنا کر پیش کرتا ہے۔ آخری حصے میں غلامی کی تاریخ اور نوآبادیاتی ظلم کا ذکر تلخ لہجے میں ہے، جس میں شاعر کا غصہ اور دکھ دونوں جھلکتے ہیں۔