غزل 6 اشعار

قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلے

Qad-o-gesu lab-o-rukhsar ke afsane chale

قد و گیسو لب و رخسار کے افسانے چلےآج محفل میں ترے نام پہ پیمانے چلے

ابھی تو نے دل شوریدہ کو دیکھا کیا ہےموج میں آئے تو طوفانوں سے ٹکرانے چلے

دیکھیں اب رہتا ہے کس کس کا گریباں ثابتچاک دل لے کے تری بزم سے دیوانے چلے

پھر کسی جشن چراغاں کا گماں ہے شایدآج ہر سمت سے پر سوختہ پروانے چلے

یہ مسیحائی بھی اک طرفہ تماشا ہے کہ جبدم الٹ جائے تو وہ زخموں کو سہلانے چلے

جس نے الجھایا ہے کتنے ہی دلوں کو یاروہم بھی اس زلف گرہ گیر کو سلجھانے چلے

— احمد راہی

فرہنگ

گیسو — زلفیں، بال
پر سوختہ پروانے — جلے ہوئے پر والے پروانے
زلف گرہ گیر — گرہ ڈالنے والی زلف

تشریح

اس غزل میں قد، گیسو، لب اور رخسار کے حسن کے افسانے محفل میں چھڑ جاتے ہیں اور ساقی کے نام پر پیمانے گردش میں آتے ہیں۔ شاعر دیوانگی، عشق کی بے باکی اور محبوب کی زلف کی الجھن کو مختلف پہلوؤں سے بیان کرتا ہے۔ مثلاً دیوانوں کا دل چاک لے کر بزم سے اٹھنا اور پروانوں کا جشن چراغاں کے گمان میں ہر سمت سے جمع ہونا عشق کی سرمستی کو نمایاں کرتا ہے۔ آخری شعر میں زلف کو سلجھانے کا ارادہ عاشقوں کی اس جرات کو ظاہر کرتا ہے جو خطرے کی پروا نہیں کرتی۔ لہجہ پرجوش اور رنگین ہے۔